کیرولائنا: (دنیا نیوز) امریکہ کی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر جان کی بازی ہار گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کیمپس کی کیمسٹری لیبارٹری میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے بعد پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ چکی تھی۔
پولیس نے عینی شاہدین کی مدد سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ اس افسوسناک حادثے کے بعد یونیورسٹی کے چانسلر نے تمام کلاسز اور کیمپس ایونٹس کو منسوخ کر دیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے اس واقعے نے یونیورسٹی کی سکیورٹی پر سوال کھڑے کر دیے ہیں، یونیورسٹی میں 32 ہزار طلباء، 41 سو فیکلٹی اور 9 ہزار عملے کے اراکین شامل ہیں۔