کیف: (دنیا نیوز) یوکرین پر روس کے تازہ میزائل حملے میں کم از اکم ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔
یوکرین کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے وسطی شہر کریوی ریچ پر روسی میزائل حملے میں پولیس کی عمارت تباہ ہوئی، حملے میں ایک پولیس افسر بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے، ریسکیو ٹیم نے ملبے سے 3 پولیس اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں نکال لیا۔
ادھر یوکرین کے شہر سومی پر روسی فضائی حملے میں 2 افراد زخمی ہوگئے، یوکرین کی ایمرجنسی سروس کے مطابق روسی حملے میں 20 سے زائد مکانات اور 8 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔