عالمی امن کیلئے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا: انتونیوگوترس

Published On 19 September,2023 06:57 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے کہا کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78واں اجلاس شروع ہوگیا، افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدر آمد سےہی پائیدارامن ممکن ہے، کہ عالمی امن کے لیے طاقت کےتوازن کودرست کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اورغلطیوں سےسبق سیکھ کر عالمی امن کودرپیش چیلنجزکا کثیرالجہتی حل تلاش کرنا ہوگا، دنیا کوروس، یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کویوکرینی گندم اورخوراک کی اشد ضرورت ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کےحقوق کوبہترکرنےکی ضرورت ہے، افغان عوام کوعالمی امداد کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکاررہےہیں۔ 

انتونیوگوتریس نے کہا کہ دنیا بھرمیں اب بھی ایک ارب20کروڑافراد غربت کی دلدل میں پھنسےہوئےہیں،ہمیں عالمی گرین فنڈ کے قیام کے لیےاقدامات تیز کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیرعوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرایئل تنازع کا حل دو ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔