نئی دہلی : (دنیانیوز) مودی حکومت شدید خطرات سے دوچار ہوگئی، بِہار حکومت کی جانب سے کاسٹ سروے کے نتائج نے مودی حکومت کا کچا چٹھا کھول دیا ۔
دی وائر کے مطابق مودی سرکار کی بِہار حکومت کو نتائج پبلک کرنے سے روکنے کے لیے کوششیں ناکام ہو گئیں۔
ایک اور بھارتی ٹی وی کاکہنا ہے کہ سروے کے مطابق صوبے میں 80 فیصد سے زائد عوام کا تعلق نچلی ذاتوں سے ہے۔
دی وائر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت میں نچلی ذات والوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے، مودی سرکار سروے کے نتائج سے خوفزدہ ہو کر شدید کشمکش کا شکار ہے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بِہار حکومت نے وسائل کی تقسیم سے متعلق سروے کے نتائج نشر کرنے کا اعلان کیا، سروے کے نتائج بھارتی انتخابات میں مودی کی ہار کی بڑی وجہ ثابت ہوں گے۔
ایک اور بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ سروے کے نتائج پبلک نہ کرنے کے لیے مودی سرکار کی درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہم کسی حکومت کو فیصلہ کرنے سے نہیں روکیں گے، سروے کے نتائج پبلک کرنے پر آئینی طور پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔