بھارت میں آتش بازی کی دکان دھماکے سے اُڑ گئی، 13 افراد ہلاک

Published On 08 October,2023 06:36 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹکا میں آتش بازی کی دکان میں دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک دکاندار ٹرک سے آتش بازی کا سامان دکان میں منتقل کر رہا تھا اس دوران ایک ڈبے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد زور دار دھماکہ ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پٹاخوں اور آتش بازی کی وجہ سے آگ دکان کے اندر تک پھیل گئی جس سے مزید نقصان ہوا، اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے اور ریسکیو کا عمل شروع کیا۔

پولیس کے مطابق فائر فائٹرز نے 5 لاشوں سمیت 8 شدید زخمی افراد کو دکان سے نکالا جبکہ بعد میں دوران علاج تمام زخمی بھی دم توڑ گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔