صیہونی ریاست پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں: ایرانی سپریم لیڈر

Published On 10 October,2023 10:57 pm

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ صیہونی ریاست پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئےکہا کہ جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تھا لیکن اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابل تلافی شکست ہے، حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے جس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہے۔