تہران: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تعریف کی۔
ایران کے صدر نے حماس کے سربراہ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے بمباری میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بہت جلد ہم ایک ساتھ مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کے حملوں میں 700 اسرائیلی ہلاک، جوابی بمباری سے 480 فلسطینی شہید
قبل ازیں ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران فلسطینیوں کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے، تل ابیب اور اس کے حامی خطے میں اقوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے ذمہ دار ہیں اور اس معاملے میں انہیں جوابدہ ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کی مدد کیلئے جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کا اعلان کر دیا
ایرانی صدر نے تمام مسلم حکومتوں پر زور دیا کہ وہ “فلسطینی قوم کی حمایت” کریں، حماس اور اسلامی جہاد کیساتھ شام، لبنان اور عراق سمیت ممالک میں “مزاحمت” کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کریں۔