تہران: (دنیا نیوز) ایران نے اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ کے ہسپتال پر فضائی حملے کو وحشیانہ جنگی جرم قرار دے دیا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری فوری بند کی جائے، صیہونی حکومت اپنی ناکامی کی تلافی نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی سفاکیت کی انتہا، غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، 800 سے زائد فلسطینی شہید
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے بمباری جاری رکھی تو مزاحمتی تحریکوں کو کوئی روک نہیں سکے گا، مزاحمتی محاذ خطے میں فورسز کا اتحاد ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہے۔