حماس کی امداد کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران کو خبردار کر دیا

Published On 12 October,2023 04:07 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل کے خلاف حماس کی مدد کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کو دھمکی لگا دی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں یہودی کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران حماس کی ہر طرح سے مدد کر رہا ہے، میں ایران کو واضح کر رہا ہوں کہ حماس کی مدد کے معاملے پر محتاط رہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فوج کے فاسفورس بم سے حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 1100 سے بڑھ گئی

گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا اس دوران جوبائیڈن نے نیتن یاہو کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیارے دے گا اور ہر اسرائیلی شہری کا تحفظ یقینی بنائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حماس کے حملوں کی کھل کر حمایت کی جا رہی ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ صیہونی ریاست پر حملہ کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی خدشات، برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تھا لیکن اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کیلئے ناقابل تلافی شکست ہے، حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا جس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہے۔