سکیورٹی خدشات، برٹش ایئرویز نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

Published On 11 October,2023 09:18 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) برٹش ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

برٹش ایئرویز کے ایک طیارے نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے لینڈنگ سے کچھ دیر قبل واپسی کا انتخاب کیا، پرواز BA165 تقریباً تل ابیب پہنچنے کے بعد ہیتھرو واپس آ رہی ہے۔

اسرائیلی ایئرپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ برٹش ایئرویز کی پرواز نے جب واپسی کا انتخاب کیا تب راکت تل ابیب کے اردگرد پرواز کررہے تھے۔