لندن: لوٹن ائیرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی، متعدد پروازیں معطل

Published On 11 October,2023 04:31 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے لوٹن ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد متعدد پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آگ ایک گاڑی میں لگی جس نے ایئر پورٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، لوگوں کو بچانے کیلئے سائرن بھی بجائے گئے۔

10 فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہریوں کو ایئرپورٹ کی جانب جانے سے روکا جا رہا ہے، آگ سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔