غزہ: (ویب ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کے سینیئر رہنما خالد مشعل نے کہا کہ ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔
عرب میڈیا کو انٹرویو میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس متعدد اسرائیلی فوجی یرغمال ہیں، اسرائیلی قیدیوں کو اسرائیل میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی کیلئے استعمال کریں گے۔
خالد مشعل نے کہا کہ قیدیوں میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف 7 اکتوبر کے حملے کے نتائج سے پوری طرح آگاہ ہیں، ہم مزاحمت کریں یا نہ کریں اسرائیل ہمیں مار ڈالے گا۔
خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی حماس نے 7 اکتوبر کو زمین، فضا اور سمندر کے راستے اسرائیلی علاقوں پر حملے کیے، ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے جبکہ حماس نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا کر ساتھ غزہ لے گئے۔