ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر اتفاق کیا گیا، اس دوران انتونیو گوتریس نے غزہ کا محاصرہ بند کرنے اور بمباری روکنے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم سعودیہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور کشیدگی کو کم کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی، غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔