ریاض: (دنیا نیوز) دورہ اسرائیل کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سعودی عرب پہنچ گئے۔
رشی سونک نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو بتایا کہ ریاض غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو "گھناؤنا جرم اور وحشیانہ حملہ" سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: برطانوی وزیر اعظم
اس سے قبل برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی، برطانوی وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات میں حماس کے حملے کے بعد غزہ تک انسانی بنیادوں پر رسائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔