اسرائیل فلسطین کشیدگی: غزہ میں تباہی کے اعداد و شمار جاری

Published On 22 October,2023 11:52 pm

غزہ: (دنیا نیوز) عرب میڈیا نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دواران غزہ میں ہونے والی تباہی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 1 لاکھ 64 ہزار 756 رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 15 ہزار سے زائد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، تباہ ہونے والی عمارتوں میں 205 سکول، 29 ہسپتال بھی شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے اب تک غزہ کا 42 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا واٹر فلٹریشن پلانٹس بری طرح تباہ ہوگئے، 1 فرد کیلئے صرف 3 لیٹر پانی موجود ہے، کشیدگی کے دوران غزہ کے صرف 20 فیصد ہسپتال بنیادی سہولیات مہیا کر رہے ہیں۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد ایمبولینس بھی تباہ ہو چکی ہیں، غزہ کے 65 فیصد پرائمری ہیلتھ کیئر کلینکس بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہوگئے۔