لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کا جائزہ لینے پہنچ گئے، اپ گریڈیشن کے دوران اتارے گئے پنکھوں، اے سی، لائٹس، بیڈز، طبی آلات اور دیگر اشیاء کا ریکارڈ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا۔
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 22, 2023
محسن نقوی نے کہا کہ ایمرجنسی بلاک سے اتارے جانے والے طبی اور برقی آلات کو ضائع کرنے کے بجائے سٹور میں محفوظ کیا جائے، اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے کاموں کے دوران پہلے سے موجود آلات کو ضائع ہونے سے بچایا جائے، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا، آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی پنزآمد، ٹریفک حادثے میں زخمی فوٹوگرافر اور ڈرائیور کی عیادت
نگران وزیراعلیٰ نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں محفوظ اور معیاری وائرنگ کی ہدایت کی، جنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن میں تعمیراتی معیار یقینی بنانے کا حکم دیا، محسن نقوی نے کہا کہ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔
محسن نقوی کو سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی بلاک اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی، صوبائی وزیراطلاعات عامرمیر، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، پرنسپل جنرل ہسپتال الفرید ظفر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔