بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرکے متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو تباہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے جنوبی لبنان بارڈر سے شمالی اسرائیل پر راکٹ فائر کئے، راکٹ حملوں سے اسرائیل کی متعدد گاڑیوں اور رہائشی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
ترجمان حزب اللہ کے مطابق اسرائیل پر حملے میں پہلی بار دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال کیا، اسرائیللی بٹالین کے ہیڈکوارٹر اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
— أحـــمـــــد عــويـــمــر (@AhmadUwimer) November 2, 2023
حزب اللہ کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کے بعد اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی میں لبنان کے جنوبی علاقے میں بمباری کی۔