اسرائیل کی غزہ پر بربریت، بھارتی فوجی بھی برابر کے شریک نکلے

Published On 02 November,2023 10:43 pm

غزہ: (دنیا نیوز) بھارتی فوجی بھی اسرائیل کی غزہ پر بربریت میں برابر کے شراکت دار نکلے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی حماس کے حملے میں مارا گیا، بھارتی میڈیا اور اسرائیلی فوج نے ہلاکت کی تصدیق کردی۔

حماس نے دعویٰ کیا کہ تازہ حملوں میں 16صیہونی فوجیوں کو مار دیا ہے، بھارتی میڈیا نے ہلا ک ہونے والی فوجی کی تصویر بھی جاری کردی۔

7 اکتوبر سے جاری جنگ میں حماس کے حملوں میں 333اسرائیلی فوجی اور 58پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔