تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جب تک یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جاتا کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اس جنگ میں فاتح ہم ہی رہیں گے، ہم نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ، ہمارا پیغام حماس کے آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ حماس کا واحد ہدف اسرائیلی ریاست کی تباہی ہے، حماس عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر نا بند کرے، غزہ میں حماس کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری جاری رہے گی۔