واشنگٹن: (دنیا نیوز) اسرائیل حماس تنازع کا حل کرنے کا مشن امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے دورے پر نکل پڑے۔
ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ پہلے اسرائیل اور پھر اردن کا دورہ کریں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں فریقوں کے درمیان امن کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کے حملوں کی وجہ سے معصوم بچے اور خواتین کو نقصان ہورہا ہے، تنازع کا فوری حل ہمارا بنیادی مقصد ہے۔