غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں انٹرنیٹ سروس، مواصلات ایک بار پھر منقطع کردی گئیں۔
ترجمان فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی ہے ، 7 اکتوبر کے بعد تیسری دفعہ مکمل بلیک آؤٹ ہوا ہے۔
فلسطینی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے مطابق گزشتہ بلیک آؤٹ کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینی شہید کر دئیے تھے۔