تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ میں صہیونی فوجی میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے لگے، فوجیوں کی جانیں بچانے کیلئے اسرائیل نے اپنی فوج میں کرائے کے فوجی بھرتی کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
ہسپانوی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ کیلئے اسرائیل نے فرانس کے کرائے کے پرائیوٹ فوجی بھرتی کر لیے ہیں، کرائے کے فوجیوں کو ماہانہ 12 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔
اخبار کے مطابق اسرائیل دیگر ممالک سے بھی پرائیوٹ فوجیوں کو بھرتی کرے گا، پرائیویٹ فوجیوں کی بھرتی کا مقصد غزہ میں تصادم کے باعث اسرائیلی فوجیوں کے جانی نقصان سے بچنا ہے۔
واضح رہے کہ زمینی کارروائی کے دوران حماس کے حملوں میں اب تک 30 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔