لاہور: (دنیا نیوز) صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ڈیبیٹنگ کلب ہے جو انسانی حقوق کے نفاذ اور شہریوں کی حفاظت سے قاصر ہے۔
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بربریت کے ایک ماہ کو مکمل ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں کا قتل عام شروع ہوئے آج ایک ماہ مکمل ہو رہا ہے، دنیا انسانیت کے امتحان میں ناکام ہو چکی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 7, 2023
شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے گہرائی سے خود کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ عالمی نظام اس طرح کی ناانصافی کی موجودگی میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔