بیجنگ: (ویب ڈیسک) ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع پر چین کا مؤقف ہمیشہ سے مستقل اور واضح ہے، چین یو این کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کے حل کیلئے چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
گزشتہ ماہ فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کیلئے امریکی وزیر خارجہ کے رابطہ کرنے پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سویلین کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانے کے ہر عمل کی مذمت کرتا ہے۔