انقرہ: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ترک دارالحکومت انقرہ پہنچنے پرسرد استقبال کردیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ہوائی اڈے پر کسی اعلیٰ سطحی ترک سفارت کار نے استقبال نہیں کیا، جب سے وہ پہنچے ہیں ان کے لیے کوئی اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہتمام نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صدر اردگان کی بلنکن سے ملاقات بھی طے نہیں ہے ، عام طور پر جب کوئی امریکی وزیر خارجہ ترکی کا دورہ کرتا ہے تو صدر سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کے ترکیہ دورے کے خلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے ، مظاہرین نے شہر آدانا میں امریکی فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
مظاہرین نے امریکی فوجی اڈے کی حفاظتی باڑ توڑ دی، پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔