غزہ پر بربریت کی انتہا، جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا

Published On 06 November,2023 05:51 pm

کیپ ٹاؤن: (دنیا نیوز) اسرائیل کی فلسطین پر بربریت کی انتہا، جنوبی افریقہ نے بھی اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فلسطینوں پر جارحیت جاری رکھنے پر جنوبی افریقہ نے تل ابیب میں اپنے تمام سفارت کاروں کو مشاورت کے لیے واپس بلایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈوراس، کولمبیا، چلی اور بحرین نے بھی سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔