جنگی بحری جہازوں کے بعد امریکی جوہری آبدوز بھی مشرق وسطیٰ پہنچ گئی

Published On 07 November,2023 05:16 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) دو جنگی طیارہ بردار بحری جہازوں کے بعد امریکا کی جوہری آبدوز بھی مشرق وسطیٰ پہنچ گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی بحریہ کی جوہری آبدوز سینٹ کام کی زیر نگرانی مشرق وسطیٰ کے علاقے میں پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی حملوں کے باعث خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امریکا اس سے قبل دو جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھی بھیج چکا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق سربراہ سی آئی اے ولیم برنز بھی اسرائیل پہنچ چکے ہیں اس دوران وہ حماس کیخلاف لڑائی جاری رکھنے پر بات چیت کریں گے، اس کے علاقہ مغویوں کی رہائی کیلئے آپریشن پر گفتگو بھی کی جائے گی۔