نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ فلسطین کی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا غزہ بچوں کا قبرستان بن رہاہے۔
اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی حالت کسی ڈراؤنےخواب جیسی ہے، شہریوں کا تحفظ سب سےاہم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ہے، شہریوں کےقتل عام کا کوئی جوازنہیں دیا جاسکتا، غزہ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے غزہ میں ایندھن کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کےبغیرانکیوبیٹرزمیں نوزائیدہ بچے مرجائیں گے۔