نیویارک: نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 شہریوں کو قتل کر دیا

Published On 04 December,2023 03:31 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا کے شہر نیویارک میں ایک نامعلوم شخص نے چاقو سے حملہ کر کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پولیس کے جوابی حملے میں 38 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

چاقو حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آور کی تاحال شناخت نہ ہو سکی، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔