ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جو بھی روس پر حملے کا سوچے گا اسے صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولا دیمیر پیوٹن نے ایٹم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں ایٹم بم بٹن کا معائنہ کیا، روسی صدر نے دیگر جوہری ہتھیاروں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کر دیا کہ جو بھی روس پر حملے کا سوچے گا، اس کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا۔