غزہ: (ویب ڈیسک) غزہ میں فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔
وائرل تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیر حراست درجنوں فلسطینی شہریوں کو شدید سردی میں کپڑے اتار کر کھلے مقامات پر بٹھایا گیا، ان افراد میں بزرگ اور نوجوانوں کے علاوہ بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کا تعلق غزہ کے مختلف علاقوں سے ہے، اسرائیلی فوجیوں نے زیر حراست فلسطینیوں کو بغیر کپڑوں کے ہی ٹرکوں میں اسرائیل منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ: اسرائیلی فضائیہ کے رفاہ میں پناہ گاہ پر حملے، مزید 33 فلسطینی شہید
مقبوضہ مغربی کنارے میں سفاک اسرائیلی فوج نے ذہنی معذور فلسطینی کو بھی نہ بخشا، صہیونی فورسز نے ذہنی معذور فلسطینی کو روک کر اس کی شناخت پوچھی، جس کا وہ جواب نہ دے سکا۔
ساتھ موجود فلسطینی نے ذہنی معذوری کا بتایا لیکن پھر بھی اسرائیلی فوجیوں نے 34 سالہ طارق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، طارق ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اب تک 17 ہزار سے زائد افراد شہید اور 46 ہزار زخمی ہو چکے جبکہ غزہ سٹی میں 52 ہزار مکانات مکمل اور ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات جزوی تباہ ہوئے ہیں۔
Large number of Palestinian young men stripped and detained by Israeli soldiers, apparently in northern Gaza https://t.co/YIP9Fv6MSA
— Secunder Kermani (@SecKermani) December 7, 2023