واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی ہو سکتی ہے۔
اسرائیل حماس تنازع کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ غزہ کے عام شہریوں کو تحفظ پہنچانے کی پوری کوشش کر رہا ہے، حماس غزہ کے شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انٹونی بلنکن کا مزید کہنا تھا کہ حماس تمام یرغمالیوں کو فوری طور پر رہا کرے، دہشت گردی ہرگز قابل قبول نہیں، حماس کو ہتھیارڈال دینے چاہئیں، امریکہ غزہ میں امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔