اوٹاوا: (دنیا نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی عرب، ترکیہ اور فلسطین کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی جس میں اسرائیل حماس تنازع بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں رہنماؤں نے غزہ میں سنگین انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور غزہ میں پہنچنے والی امداد کا دائرہ کار وسیع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ کینیڈا غزہ میں فوری جنگ بندی چاہتا ہے، بات چیت کے تحت اس تنازع کا فوری حل کر نا چاہیے۔