اسرائیلی فوجیوں کی فرینڈلی فائرنگ، 20 ساتھیوں کو مار ڈالا

Published On 12 December,2023 10:01 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) غزہ کی جنگ میں 20 اسرائیلی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ فرینڈلی فائر اور آپریشنل حادثات میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، 13 فوجی فرینڈلی فائرنگ میں مارے گئے، کچھ اسرائیلی فوجی اپنے ہی ڈرونز اور ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کی زد میں آئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ اسرائیلی فوجی ٹینک کے فائر کی زد میں بھی آئے، غزہ کی زمینی لڑائی میں اب تک 105 فوجی مارے گئے ہیں۔