زخمیوں کو علاج کی ضرورت، شمالی غزہ میں ایک بھی ہسپتال کام نہیں کررہا: ڈاکٹر پیپر کورن

Published On 21 December,2023 06:54 pm

غزہ: (ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پیپر کون نے کہا کہ شمالی غزہ میں ہزاروں زخمیوں کو علاج کی ضرورت ہے جبکہ ایک بھی ہسپتال کام نہیں کررہا۔

غزہ میں موجود عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹرپیپر کورن نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی غزہ میں ہسپتال ایندھن، عملے اور ادویات کی قلت کے باعث بند ہوئے۔

ڈاکٹرپیپر کورن نے کہا کہ پورے غزہ میں 36 ہسپتالوں میں سے 9 ہسپتال کام کر رہے ہیں، کام کرنے والے 9 ہسپتالوں میں بھی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ال اہلی ہسپتال میں ہزاروں افراد کو محض 10 افراد طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں، غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیے، غزہ میں زخمیوں کو علاج کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرپیپر کورن نے مزید کہا کہ غزہ میں طبی سامان کی کمی کے باعث متعدد موذی بیماریاں بھی پھیل چکی ہیں۔