واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اس لئے کھڑے ہیں کہ جو 7 اکتوبر کو ہوا ، دوبارہ نہ ہو، غزہ کے تنازع کو حل کرنا امریکا کی اولین ترجیح ہے۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ حما س کے قبضے میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کروایا جائے، امریکا خطے میں امن کا خواہاں ہے تنازع کو پھیلنے سے روکنا چاہتا ہے۔