نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے غزہ میں امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے سے متعلق قرار داد منظور کر لی۔
عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ سے منظور ہونے والی قرارداد میں حماس، اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا جبکہ امریکہ اور روس نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
رپورٹس کے مطابق دیگر تمام 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، قرار داد میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عالمی رہنما غزہ میں جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔