روٹرڈیم: (ویب ڈیسک) نیدرلینڈز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر احتجاج کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقامی تنظیم نے ڈچ شہر روٹرڈیم کے مرکزی چوک پر بچوں کے 8 ہزار جوتے رکھ کر عالمی بے حسی کو آئینہ دکھانے کی کوشش کی۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے وحشیانہ بمباری سے 75 روز میں غزہ کے 8 ہزار سے زیادہ بچے شہید کر دیے ہیں، مجموعی شہدا کی تعداد 20 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے جن میں 8 ہزار سے زائد بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں متعدد بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے، غزہ میں بچوں کو ضرورت کا صرف 10 فیصد پانی میسر ہے، غزہ میں بچے، ان کےخاندان غیرمحفوظ ذرائع سے آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔