غزہ: (دنیا نیوز) قابض صیہونی افواج کے وحشیانہ وار جاری ، ایک بار پھر خان یونس خالی کرنے کی دھمکی دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوارن قابض صیہونی افواج کی جانب سے بری و فضائی حملوں میں 90 افراد شہید ہوچکے، غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 52 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس میں ریڈ کریسنٹ کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی جس میں درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں، کویت ہسپتال میں زخمی کے علاج کیلئے جگہ کم پڑ گئی، روزانہ ایک ہزار زخمیوں کی آمد جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ: غزہ میں جنگ بندی سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ تیسری بار ملتوی
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی سے متعلق متحدہ عرب امارات کی قرارداد پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں مسلسل تیسرے روز بھی ووٹنگ نہ ہو سکی۔