نیویارک : (ویب ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں صرف 75 روز میں اقوامِ متحدہ کے 136 ارکان مارے جاچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا، غزہ میں بہت سے سٹاف ارکان کو گھروں سے جبری انخلاء پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنے والے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
136 of our colleagues in Gaza have been killed in 75 days – something we have never seen in @UN history.
— António Guterres (@antonioguterres) December 23, 2023
Most of our staff have been forced from their homes.
I pay tribute to them & the thousands of aid workers risking their lives as they support civilians in Gaza.
رپورٹس کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جبکہ 52 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہید اور زخمی ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔