نیپال: مسافر طیارہ گرنے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی، پائلٹس ذمہ دار قرار

Published On 29 December,2023 03:42 am

کھٹمنڈو: (ویب ڈسک) نیپال میں رواں سال جنوری میں ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کا ذمہ دار پائلٹوں کو قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق نیپالی ائیر لائن کا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا۔

تحقیقاتی پینل کا کہنا ہے کہ پائلٹوں نے غلطی سے طیارے کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا، معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثے کی وجہ بنی۔

واضح رہے کہ نیپالی ائیر لائن کا اے ٹی آر مسافر طیار 15 جنوری کو نیپال کے شہر پوکھرا میں ائیرپورٹ کے نزدیک گر کر تباہ ہوا تھا، افسوسناک حادثے میں عملے اور غیر ملکیوں سمیت تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔