نیویارک : (دنیانیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی مشکلات بڑھ گئیں، امریکی عدالت نے سا بق صدرپر 370 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی اٹارنی جنرل للیٹا جیمز نے سول فراڈکیس میں ٹرمپ کے خلاف جرمانے کی رقم 250 ملین ڈالر سے بڑھا کر 370 ملین ڈالر کر دی۔
للیٹا جیمز کا کہنا ہے دوران سماعت واضح ہو گیاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی طریقے سے 370 ملین ڈالر کمائے ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اپنے اثاثوں کی قیمت حد سے زیادہ دکھا کر بینکوں اور بیمہ کمپنیوں سے مالی فوائد حاصل کیے۔