واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) کولوراڈو کے بعد مریکی ریاست ’مین‘ نے بھی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مین نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام صدارتی پرائمری بیلٹ پر آنے سے روک دیا، ریاست مین کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی سپریم کورٹ ابھی ریاست کے اس حق کو جانچ رہی ہے کہ آیا اسے ٹرمپ کو نااہل قرار دینے کا حق ہے یا نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے ریاست مین کے فیصلے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف اعتراض دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ریاست مین سے پہلے ریاست کولوراڈو بھی ڈونلڈ ٹرمپ کوکیپیٹل ہل حملے کے جرم میں پرائمری الیکشن کے لیے نااہل قرار دے چکی ہے۔
امریکی ریاست مشی گن کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کو پرائمری الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مختصر فیصلے میں ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔