نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برف باری اور طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی اور جنوبی ریاستوں یوٹاہ، وومنگ اوروسکانسن، ایڈاہو بھی سردی کی لپیٹ میں شدید موسم کے باعث یو ایس ایئر لائنز نے دو ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا بھر میں 7ہزار 6 سو پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، نیو یارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ میں 50.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، مشی گن اور وسکونسن میں تین لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ، لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے ،شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔