کینیڈا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Published On 14 January,2024 09:19 am

ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔

البرٹا ایسوسی ایشن کو صرف 3 روز میں 10 ہزار سے زائد سڑکوں پر گاڑیوں کی مدد کے لیے کالز موصول ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کینیڈا نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ صرف چند منٹوں میں انسانی جلد متاثر ہو سکتی ہیں۔