ٹورنٹو: (دنیا نیوز) کینیڈا نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کیلئے ہدایت نامے میں تبدیلی کر دی، کینیڈین شہریوں کو پاکستان کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کینیڈین حکومت اور ہائی کمیشن نے پاکستان کیلئے سفری ہدایت نامے کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے سکیورٹی لیول 2 اپنایا ہے، سکیورٹی لیول 2 میں پاکستان کے سفر میں بہت زیادہ احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، سفری ہدایت نامہ پاکستان سفر کے خواہشمند کینیڈین شہریوں کیلئے جاری کیا گیا۔
کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان میں مقیم کینیڈین شہریوں کو سفری ہدایت نامے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے انتہائی احتیاط برتیں، کینیڈین شہری پاکستان میں غیر ضروری سفر خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔