ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دیرینہ دوست سے شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی 43 سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی ان کے پارٹنر کلارک گیفورڈ کے ساتھ شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
— Ben McKay (@benmackey) January 13, 2024
نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم نے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں، جیسنڈا آرڈرن اور کلارک کی شادی 2022ء میں ہونا تھی جسے کرونا کی وبا کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مسجد پر2019ء میں سفید فام انتہا پسند کے حملے میں 52 نمازیوں کی شہادت پر جیسنڈا آرڈن نے سیاسی کیریئر کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کھل کر مسلمان کمیونٹی کا ساتھ دیا تھا اور بطور وزیراعظم حملہ آور کی گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے تھے۔