نیپال : بس دریا میں گرنے سے 12افراد ہلاک

Published On 13 January,2024 11:13 am

کھٹمنڈو: (ویب ڈیسک ) نیپال کے ضلع ڈانگ میں بس دریا میں گرنےسے 12افراد جان کی بازی ہارگئے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ڈانگ کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بندھو سبیدی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ رات  کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث پل کی ریلنگ سے ٹکرا کر دریائے راپتی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12افراد ہلاک اور 22زخمی ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ امدادی کارکنوں نے 4گھنٹوں کی کوشش سے ہلاک اور زخمیوں کو دریا سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے اور حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔