امریکا: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، حادثات میں 9 افراد ہلاک

Published On 16 January,2024 10:03 am

نیویارک: (ویب ڈیسک) امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا، مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا ہے۔

امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں، اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنے والی ریاست اوریگن میں 90 ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔