عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر اسرائیلی وزیر اعظم کا ردعمل سامنے آگیا

Published On 26 January,2024 07:53 pm

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا۔

نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنا اور اپنے شہریوں کا دفاع جاری رکھے گا، اسرائیلی کو اپنے دفاع کا پورا اختیار حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا الزام جھوٹا اور اشتعال انگیز ہے، ہماری جنگ حماس کے خلاف ہے، فلسطینیوں کیخلاف نہیں ، اسرائیل حماس کے خلاف جنگ جاری رکھے گاَ۔